sad poetries in 2 line:
Find Urdu poetry and ghazals by famous Pakistani and Indian poets. Read and share the images of Urdu Shayari or Urdu poetry by famous poets. Share your favorite Shayari on the web, Facebook, Twitter, Instagram, and blogs.
Find Urdu poetry and ghazals by famous Pakistani and Indian poets. Read and share the images of Urdu Shayari or Urdu poetry by famous poets. Share your favorite Shayari on the web, Facebook, Twitter, Instagram, and blogs.
Urdu Poetry |
Urdu sad poetry
اکیلے پن کے لئے __چارہ گر تراشا گیا
بڑے وثوق سے __پہلا بشر تراشا گیا
مراد یہ تھی کہ رشتہ ہو درد کا باہم
جو پسلیوں سے،مرا ہمسفر تراشا گیا
سنا ہے پہلے محبت سے کام چلتے تھے
جو بات بن نہیں پائی،تو ڈر تراشا گیا
اپنے حسن کی توصیف چاہتے ہو؟،سنو
تمہاری خاک سے۔۔۔ تتلی کا پر تراشا گیا.
ہم بھی کیا لوگ ہیں کہ شور سے بے زار بھی تھے
خامشی پھیلی تو کہتے ہیں کہ دم گھٹتا ہے
مصروفیات سے خود کو رہائی دیا کرو...
تم شہر میں رہو تو دکهائی دیا کرو...
گر تم سکوت ہو تو رہو مثلِ شام غم....
آواز ہو تو ہم کو سنائی دیا کرو...
اچھا؟
تو اب ، یہ "دو ٹکے" ❌🚫
کے لوگ مجھے بتائیں گے؟ ❌
کہ میں کیسا ہوں؟😏
...............
Urdu Poetry |
ﺍﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﮐﮭﺎﻝ ﺍُﺩﮬﮍﻧﯽ ﮨﮯ ﺍِﺱ ﺗﻤﺎﺷﮯ ﻣﯿﮟ
ﺍﺑﮭﯽ ﺩﮬﻤﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﮔﯽ ﻧﮯ ﺳﺎﻧﺲ ﮨﺎﺭﺍ ﮨﮯ
زخم دیتے ہو کہتے ہو سیتے رہو
جان لے کرکہو گے کہ جیتے رہو💔
آ پڑا ہو قبر میں آرام سے
آج سب جھگڑوں سے فرصت ہو گئی
کیسے آئیں گے تمہاری محفل میں ہم..
تمہارا سب پہ مہربان ہونا ہم سے دیکھا نہیں جاتا💕😇☺️
سو رہیں گے کہ جاگتے رہیں گے
ہم ترے خواب دیکھتے رہیں گے
تو کہیں اور ڈھونڈتا رہے گا
ہم کہیں اور ہی کھلے رہیں گے
راہ گیروں نے رہ بدلنی ہے
پیڑ اپنی جگہ کھڑے رہیں گے
لوٹنا کب ہے تونے پر تجھ کو
عادتاَ ہی پکارتے رہیں گے
برف پگھلے گی اور پہاڑوں میں
سالہا سال راستے رہیں گے
تجھ کو چھونے کے بعد کیا ہوگا
دیر تک ہاتھ کانپتے رہیں گے
سبھی موسم ہیں دسترس میں تری
تو نے چاہا تو ہم ہرے رہیں گے
ایک مدت ہوئی ہے تجھ سے ملے
تو تو کہتا تھا رابطے رہیں گے
تجھ کو پانے میں مسئلہ یہ ہے
تجھ کو کھونے کے وسوسے رہیں گے
تو ادھر دیکھ مجھ سے باتیں کر
یار چشمے تو پھوٹتے رہیں گے
تہذیب حافی
Urdu Poetry |
پوشاک زِندگی تُجھے سیتے سنوارتے
سو چھید ہو گئے ہیں رفو گر کے ہاتھ میں
تھا کسی کا پاس بھی اور احترام عشق بھی
سو دہان زخم دل بھی میں رفو کرتا رہا
اِک عمر مری دل کو رفُو کرتے کٹ گئی...
ٹانکے اُکھڑ گئے ، کبھی دھاگے نکل گئے...
جنازے پر جو آنے کو کہو ان سے تو کہتے ہیں
کہیں تابوت کا بوجھ ایسے نازک بھی اٹھاتے ہیں
نیا افسانہ کہہ واعظ تو شاید گرم ہو مجلس
قیامت تــــو پُرانا حال ہـــــے روزِ جدائـی کا
امیرؔ احمد مینائی
قاتل نے بعد ذبح کے آنکھیں نکال لیں
دیکھیں گی شکل راحت خواب مزار کیا
محمد اصغر علی خان نسیم دہلوی
کی ترک محبت تو لیا درد جگر مول
پرہیز سے دل اور بھی بیمار پڑا ہے
تڑپ تڑپ کے نہ آ منہ تک اے دل مضطر
کبھی تو دانت میں آجائے گا زباں کی طرح
آےےےےےےےےےےےے ہاےےےےےےےے
ساتھ پیکاں کے لپٹ کر دل نہ کھچ آئے کہیں
دیکھ او ظالم ذرا آہستگی ســــے تیر کھینچ
سارے ہی اچھے ہوتے بس پڑہنے والا جس صورتحال میں ہو اُس کو وہی سمجھ آتا
تُساں گل لائی رکھیا اے غیراں نوں
ساڈے نال بہانے وائرس دے
خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے
غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے
ہم نہ مجنوں ہیں نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں
ہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے
اُس کی کوئی خیر خبر ہو تو بتاوؑ یار
ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئیں گے
مختصر وقت میں یہ بات نہی ہو سکتی
درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے
جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہے
صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے
دل سے نکال سکـــــــو تو مانیـــــــں ہم۔۔۔
چھـــــــوڑ جانا تو کوئی کمـــــــال نہیں۔۔۔💕💕💕
watch more poems & poetry in English:
Click these links.
Thanks for watching:
I hope you like our best collection of Best Urdu Poetry - Love & Sad Shayari and Ghazals helpful please don't be cheap to share the collection also to your friends.
Post a Comment
Thank you visitor we will reply soon.